Loading
راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے دوران افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں آئی جے پی روڈ میں کچا اسٹاپ کے نزدیک 6 سے 7 سالہ بچہ سیوریج ڈرین میں گر کر لاپتا ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق اطلاع ملتے ہی پانچ ایمرجنسی وہیکلز، ایمبولینس، واٹر ریسکیو، فائر وہیکل، ریسکیو وہیکل اور میڈیکل ریسپانس ٹیم موقع پر پہنچ گئیں جبکہ بچے کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن فوری طور پر شروع کر دیا گیا۔
دوسری جانب شہر میں ہونے والی بارش کے دوران مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی، سب سے زیادہ 33 ملی میٹر بارش گوالمنڈی، 19 ملی میٹر کچہری، 17 ملی میٹر شمس آباد، 16 ملی میٹر نیو کٹاریاں اور 14 ملی میٹر پیرودھائی میں ریکارڈ ہوئی۔
واٹر لیول سینسرز کے مطابق کٹاریاں نالے میں پانی کی سطح 5 فٹ جبکہ گوالمنڈی میں 2.5 فٹ ریکارڈ کی گئی، جو پری الرٹ لیول سے کافی کم ہے۔
محکمہ موسمیات اور متعلقہ اداروں کے مطابق شہر میں اس وقت سیلاب کی کوئی صورتحال نہیں اور تمام مقامات پر حالات معمول کے مطابق ہیں تاہم شہریوں کو بارش کے دوران نالوں اور سیوریج ڈرینز کے قریب جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل