Loading
سندھ کے نئے مالی سال2026-27 کے بجٹ میں دیگر شعبوں کی طرح کھیلوں کے لیے بھی کوئی نئی ترقیاتی اسکیم جاری نہیں کی گئی، تاہم پہلے سے 11 ارب 2 کروڑ 81 لاکھ 78 ہزار روپے کی لاگت سے جاری 75 ترقیاتی اسکیموں کے لیے 2 ارب3 کروڑ 41 لاکھ 28 ہزار روپے رکھے گئے ہیں ،ان ترقیاتی اسکیموں پر پہلے ہی 4 ارب 25 کروڑ 34 لاکھ 48 ہزار روپے خرچ ہو چکے ہیں۔
کراچی میں جاری ترقیاتی اسکیموں میں لیاری انٹرنیشنل فٹبال اسٹیڈیم میں 49 کروڑ 93 لاکھ 52 ہزار روپے کی لاگت سے زیر تعمیر پویلین، تماشائیوں کے بیٹھنے کے لیے سیڑھیوں اور فلڈ لائٹس کے لیے 6کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
20 کروڑ 55 لاکھ 39 ہزار روپے کی لاگت سے زیر تعمیر ماری پور فٹبال اسٹیڈیم میں سنتھیٹک فٹبال ٹرف کے لیے 10 کروڑ 18 لاکھ 71 روپے،سندھ یوتھ سینٹر گلستان جوہر میں 8 کروڑ 80 لاکھ روپے کی لاگت سے زیر تعمیرجمنازیم، پیڈل کورٹ اور فٹبال ارینا کے لیے 6 کروڑ 80 لاکھ روپے ،قومی اسمبلی کے حلقے این اے 230 ملیر میں 10 کروڑ روپے کی لاگت سے زیر تعمیر گراسی فٹبال گراؤنڈ فلڈ لائٹ کے لیے 8کروڑ 75 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔
خلیفہ جیٹی، ریڑی ملیر میں 10 کروڑ روپے کی لاگت سے زیر تعمیر کرکٹ گراؤنڈ، پویلین اور فلڈ لائٹ کی تنصیب کے لیے 5 کروڑ روپے ،5 کروڑ روپے کی لاگت سے زیر تعمیر ینگ شاہین فٹبال گراؤنڈ، ملیر کے گراسی گراؤنڈ، پویلین اورفلڈ لائٹ کے لیے 4 کروڑ 37 لاکھ 50ہزار روپے ، ملیر ہی کے ینگ مظفرآباد فٹبال گراؤنڈ میں 5 کروڑ روپے سے زیر تعمیر پویلین اور فلڈ لائٹس کے لیے 4 کروڑ 37 لاکھ 50ہزار روپے ،ملیر ہی میں 11 کروڑ 37 لاکھ 18 ہزار روپے کی لاگت سے زیر تعمیر جالندھر فٹبال گراؤنڈ کی تعمیر کے لیے 9 کروڑ 95 لاکھ 30 ہزار روپے ،ملیر ہی میں 12 کروڑ 62 لاکھ 78 ہزار کی لاگت سے زیر تعمیرجانباز فٹبال گراؤنڈ، داؤد چالی کے لیے 6 کروڑ 31 لاکھ 35 ہزار روپے ،کے ایچ اے گراؤنڈ نیپا پر 20 کروڑ روپے کی لاگت سے زیر تعمیر پلیئرز ہاسٹل کے لیے باقی مانندہ ایک کروڑ 28 ہزار روپے بھی مختص کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی۔
ڈس ایبل سینٹر سے ملحق 7 کروڑ 70 لاکھ کی لاگت سے زیر تعمیر آؤٹ ڈور اسپورٹس ایرینا کے لیے ڈھائی کروڑ روپے ،کیڈٹ کالج اسٹیل ٹاؤن میں 19 کروڑ 11 لاکھ 3 ہزار روپے کی لاگت سے زیر تعمیر سنتھیٹک ایتھلیٹکس ٹریک کے لیے 10 لاکھ روپےاور4 کروڑ 49 لاکھ 98 ہزار روپے کی لاگت سے زیر تعمیر جام مراد علی خان سپورٹس کمپلیکس اور ہنٹر فٹبال گراؤنڈ کوہی گوٹھ، ملیر کے لیے 50 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل