Loading
وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
بلاول بھٹو زرداری نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے تناظر میں پاکستان کی عالمی امن کے لیے کی گئی سفارتی کوششوں پر وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو خراج تحسین پیش کیا۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے سیاسی و ملکی اموراور بجٹ کے حوالے سےتبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے وفاق اور صوبوں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری اور باہمی تعاون کو قومی ترقی کے لیے ناگزیر قرار دیا۔ وزیراعظم اور بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کی جانب سے صوبہ سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ بھی لیا۔
ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ قومی اہمیت کے منصوبوں کی کامیاب تکمیل اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے وفاقی اور صوبائی اداروں کے درمیان قریبی تعاون جاری رکھا جائے گا۔
بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں حکومت سازی میں حمایت پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل