Thursday, June 18, 2026
 

فیفا ورلڈکپ: میسی کو ’ریڈ کارڈ‘ نہ ملنے پر ایونٹ کی شفافیت پر سوالات اٹھ گئے

 



ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی کو الجزائر کے خلاف میچ میں ریڈکارڈ نہ ملنے پر ایونٹ کی شفافیت پر سوالات اٹھ گئے۔ ایک جانب شائقین نے ورلڈکپ کو ہی فکسڈ قرار دینا شروع کردیا تو دوسری جانب تجزیہ کاروں نے بھی ریفری کے فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیا۔ ای ایس پی این کے تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ الجزائری دفاعی کھلاڑی کے پاؤں کے پچھلے حصے پر اپنا بوٹ رکھ کر گرانے پر میسی کو 100 فیصد ریڈ کارڈ ملنا چاہیے تھا۔ "It's 100% a red card for Lionel Messi. It should've been." Ale Moreno and Nedum Onuoha react to Messi's challenge against Algeria's Aïssa Mandi. pic.twitter.com/0h2dMLYk4l — ESPN FC (@ESPNFC) June 17, 2026 ری پلے دیکھنے کے بعد کئی مبصرین اور شائقین کا خیال تھا کہ اس حرکت پر سخت سزا دی جا سکتی تھی تاہم پولینڈ کے ریفری سزیمون نے نہ کارڈ دکھایا اور نہ ہی وی اے آرکی جانب سے کوئی واضح مداخلت سامنے آئی۔ ???? Messi should have been shown a red card. ???? A shocking decision from the referee. ???? pic.twitter.com/ki7Po9MpSE — World Cup 2026 (@WorldCupMedia_) June 17, 2026 اس فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر متعدد شائقین نے شدید ردعمل دیا۔ As a Messi fan I must confess he's really been favoured by referee. That's a red card offence! Period! pic.twitter.com/y1CnqFIVfG — RAZOR BLADE (@razorblade300) June 17, 2026 کچھ صارفین نے دعویٰ کیا کہ اگر یہ کوئی اور کھلاڑی ہوتا تو فوراً ریڈ کارڈ مل جاتا لیکن میسی کو بچایا جا رہا ہے، فیفا چاہتا ہے کہ میسی اور رونالڈو کا بڑا مقابلہ دیکھنے کو ملے۔ واضح رہے کہ اس میچ میں میسی نے اپنی پہلی ورلڈکپ ہیٹ کرکے ٹیم کو 0-3 سے فتح دلوانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل