Loading
سندھ کے شہر عمرکوٹ میں پولیس موبائل میں مبینہ طور پر چرس کی سگریٹ بنانے کے واقعے پر انکوائری رپورٹ طلب کرلی گئی۔
عمرکوٹ میں پولیس موبائل میں چرس کی سگریٹ بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس پر اعلیٰ حکام نے ڈی ایس پی پیتھورو سے واقعے کی 3 دن میں انکوائری رپورٹ طلب کرلی۔
پولیس کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہےکہ نوجوانوں کی شناخت کرکے قانونی کارروائی کی جائے جب کہ متعلقہ پولیس افسروں اور اہلکاروں کی غفلت اور لاپرواہی کا بھی تعین کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
سندھ پولیس کی موبائل وین میں “چرس“ بھر کر سوٹے لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل pic.twitter.com/z25eHxFDON
— Hasan Ali™ (@The_Hasan7) June 17, 2026
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل