Thursday, June 18, 2026
 

معاہدے کے تحت جنگ بندی میں لبنان اور حزب اللہ بھی شامل ہیں؛ ٹرمپ

 



امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ ایران کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے تحت مشرقِ وسطیٰ کے تمام محاذوں پر جنگ بندی نافذ ہوگی جس میں لبنان، حزب اللہ اور اسرائیل بھی شامل ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ خطے کے تمام ممالک جاری مذاکرات کو آگے بڑھانے کے اپنے وعدوں پر قائم رہیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ امریکا امن کے لیے پُرعزم ہے اور مشرقِ وسطیٰ کے تمام ممالک سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھی مذاکرات کو کامیاب بنانے کے اپنے عزم پر قائم رہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس توقع کا بھی اظہار کیا کہ تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی ہوگی جس میں لبنان، حزب اللہ اور اسرائیل بھی شامل ہیں۔ https://truthsocial.com/@realDonaldTrump/116772416131420569 خیال رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے معاہدے کی پہلی شق میں تمام محاذوں پر فوجی کارروائیوں کے فوری اور مستقل خاتمے کا اعلان کیا گیا ہے جس میں لبنان کا محاذ بھی شامل ہے۔ تاہم اسرائیل نے واضح کیا ہے کہ اس کا لبنان سے اپنی فوجیں واپس بلانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ دوسری جانب لبنانی سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے جمعرات کو جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں حملے بھی کیے۔ قبل ازیں ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا تھا کہ اسرائیل حزب اللہ کے نام پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ لبنان میں اب حزب اللہ کا محاذ شامہ صدر احمد الشرح کو دیدینا چاہیے۔ وہ شاندار آدمی ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل تاحال لبنان میں حزب اللہ کے خلاف عسکری کارروائیاں کر رہا ہے جب کہ اسرائیل کے درمیان جنگ بندی پر مذاکرات اب بھی امریکا میں وزارت خارجہ کی ثالثی میں جاری ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل