Loading
نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر میٹ ہنری نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اوول ٹیسٹ میں میچ کے دوران 10 وکٹیں حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی۔
ہنری 2005 کی ایشز سیریز میں آسٹریلیا کے عظیم لیگ اسپنر شین وارن کے بعد اوول میں ایک ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے ہیں۔
اس کے علاوہ وہ 1994 میں جنوبی افریقا کے خلاف ڈیون میلکم کے بعد اوول میں 10 وکٹوں کا کارنامہ انجام دینے والے پہلے فاسٹ بولر بھی ہیں۔
میٹ ہنری کی حالیہ فارم غیر معمولی رہی ہے۔ انہوں نے اپنے گزشتہ 12 ٹیسٹ میچز میں 77 وکٹیں حاصل کی ہیں، جو جدید دور کے بہترین فاسٹ بولرز میں شمار ہونے والے ڈیل اسٹین کے سنہری دور کے قریب ترین کارکردگی ہے۔
جنوبی افریقا کے سابق فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے 2008-09 کے دوران تقریباً اتنے ہی ٹیسٹ میچز میں 80 سے زائد وکٹیں حاصل کی تھیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل