Sunday, June 21, 2026
 

فیفا ورلڈکپ 2026 کی آفیشل میچ بال کا  خلا کا سفر

 



فیفا ورلڈ کپ 2026 کی آفیشل میچ بال ’ٹریونڈا‘ نے خلا کا سفر کر لیا۔ امریکی خلائی ادارے ناسا نے اس بال کو انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں لے جا کر ایک خصوصی تجربہ کیا، جس کا مقصد یہ جاننا تھا کہ بال کی بیلنسنگ، سینٹر آف ماس اور اندر نصب جدید سینسر ٹیکنالوجی اس کی حرکت اور کارکردگی پر کس طرح اثر انداز ہوتی ہے۔ ناسا کے مطابق فٹبال انجینئرز بال کو اس انداز میں ڈیزائن کرتے ہیں کہ وہ میدان میں زیادہ سے زیادہ متوازن اور پیش گوئی کے مطابق حرکت کرے۔ خلا میں کیے گئے تجربات سے یہ سمجھنے میں مدد ملی کہ میچ بال میں نصب سینسرز اور دیگر جدید ٹیکنالوجیز کھیل کے دوران اس کی کارکردگی کو کس حد تک متاثر کر سکتی ہیں۔         View this post on Instagram                       دلچسپ بات یہ ہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 میں استعمال ہونے والی آفیشل بالز پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں تیار کی گئی ہیں۔ ٹریونڈا بال کو جرمن کمپنی ایڈیڈاس نے ڈیزائن کیا ہے اور یہ امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2026 کی آفیشل میچ بال ہے۔ اس میں جدید ’کنیکٹڈ بال ٹیکنالوجی‘ اور خصوصی ایروڈائنامک ڈیزائن شامل ہے، جس سے بال کی پرواز اور درستگی بہتر ہوتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ خلا میں ہونے والے یہ تجربات نہ صرف کھیل کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد دیں گے بلکہ مستقبل میں اسپورٹس ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے بھی اہم ثابت ہوں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل