Monday, June 22, 2026
 

قطر کے ایل این جی اسٹیشن میں دھماکا، 54 افراد زخمی، 18 لاپتا

 



قطر کے اہم صنعتی مرکز رأس لفان انڈسٹریل سٹی میں واقع ایک ایل این جی گیس اسٹیشن میں زور دار دھماکے اور آگ لگنے کے نتیجے میں کم از کم 54 افراد زخمی جبکہ 18 افراد لاپتا ہو گئے ہیں۔ قطری حکام کے مطابق امدادی اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور زخمیوں کو سہولت فراہم کررہی ہیں جبکہ لاپتا افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب گیس تنصیب میں آپریشنز بحال کرنے کا عمل جاری تھا۔ دھماکے کے بعد علاقے میں آگ بھڑک اٹھی جس پر قابو پانے کے لیے فائر فائٹرز اور سول ڈیفنس کے اہلکاروں نے فوری کارروائی کی۔ قطر کی وزارتِ داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ حادثہ ایک فنی خرابی یا آپریشنل مسئلے کے باعث پیش آیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے نتیجے میں کسی خطرناک گیس کے اخراج کی اطلاع نہیں ملی، تاہم زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ رأس لفان قطر کی توانائی صنعت کا اہم ترین مرکز سمجھا جاتا ہے اور یہ دنیا کے بڑے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) پیداواری مراکز میں شمار ہوتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے تو اس کے عالمی توانائی منڈیوں پر بھی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل