Monday, June 22, 2026
 

جرائم میں ملوث افغانوں کی ملک بدری میں اضافہ کرنے جارہے ہیں، جرمنی

 



جرمنی جرائم کے مرتکب افغان شہریوں کے لیے ملک بدری کی پروازوں میں نمایاں طور پر اضافہ کرنے جارہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی کی وزارت داخلہ اور طالبان کے نمائندوں کے درمیان تکنیکی سطح پر ہونے والی بات چیت کے بعد افغانستان کے لیے چارٹر ڈیپورٹیشن پروازوں کو ہر ماہ تین تک بڑھانے پر غور کیا جارہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس وقت کم از کم 100 افغان شہری جن کے ملک بدری کے احکامات ہیں جرمنی کی جیلوں یا امیگریشن حراستی مراکز میں قید ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چارٹر پروازوں کے علاوہ باقاعدہ تجارتی پروازوں پر بھی ملک بدری جاری رہے گی۔ جرمن وزیر داخلہ الیگزینڈر ڈوبرینڈ نے بتایا کہ سزا یافتہ مجرموں کی افغانستان واپسی باقاعدہ اور قابل اعتماد طریقے سے کی جائے گی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ جو بھی ہمارے تحفظ کا غلط استعمال کرتا ہے اور یہاں سنگین جرائم کا ارتکاب کرتا ہے، اسے اپنے ملک میں اپنا مستقبل تلاش کرنا چاہیے۔ ہمارا معاشرہ اس بات کو یقینی بنانے میں ایک جائز مفاد رکھتا ہے کہ مجرم ہمارے ملک سے نکل جائیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل