Monday, June 22, 2026
 

ملکی ٹیکسٹائل برآمدات میں شاندار اضافہ معاشی استحکام کی جانب اہم پیش رفت  قرار

 



ملک میں ٹیکسٹائل برآمدات میں شاندار اضافے کو   معیشت کے استحکام کی جانب اہم پیش رفت  قرار دیا جا رہا ہے۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت کے باعث برآمدات، ٹیکسٹائل سیکٹر اور صنعتی سرگرمیوں میں بہتری اورپائیدار ترقی کا عمل جاری ہے۔ ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ قیمتی زرمبادلہ، روزگار اور ڈیجیٹل خودمختاری کی جانب ا ہم پیش رفت ہے۔ رواں مالی سال کے 11 ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات 1.83 فیصد بڑھ کر 16.67 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ اس حوالے سے نِٹ ویئر 4.60 ارب ڈالر جبکہ ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات  میں 3.97 ارب ڈالر تک ریکارڈ کی گئیں ۔ کاٹن یارن کی برآمدات میں 13.35 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مجموعی حجم 701.1 ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔ پاکستان کی برآمدات میں بہتری کا رجحان  عالمی منڈی میں بڑھتی ہوئی مسابقت اور صنعتی سرگرمیوں کی عکاسی کرتا ہے ۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے صنعتی شعبہ میں تیز رفتار ترقی، اور برآمدات میں اضافہ پاکستان کے معاشی استحکام  کا منہ بولتا ثبوت ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل