Loading
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ ویگو ڈالے والی بات پر کہیں خواجہ آصف کی چھٹی نہ ہو جائے کیونکہ جونیجو صاحب نے سب کو کاروں پر کھڑا کیا تھا تو جونیجو صاحب کی چھٹی ہوگئی تھی۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ خواجہ آصف نے بہت خوبصورت بات کی، کاش ڈالے لے لو، پولیس والے اپنے ڈالے لیے پھر رہے ہوتے ہیں، اپنے اخراجات تو کم کرو اور ساری مراعات واپس لیں، کرپشن سب سے زیادہ داخلہ میں ہی ہے، پولیس میں ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ اس وقت لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کیا ہے؟ ہمارے اوپر دہشت گردی کے پرچے بہت ہیں لیکن ہم عوام کے لیے ہر قربانی دینے کے تیار ہیں۔
لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ پنکی صاحبہ اسکولوں اور کالجوں میں ڈرگ سپلائی کر رہی ہیں، اس کو کچھ نہیں ہوگا۔
دوسری جانب، قومی اسمبلی میں تین وزارتوں کے 12 کھرب 42 ارب سے زائد کے 10 مطالبات زر منظوری کا عمل جاری ہے۔
داخلہ ڈویژن کے 3کھرب 49 ارب سے زائد کی چار مطالبات زر منظوری کے لیے قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے جبکہ اپوزیشن نے داخلہ ڈویژن کے چار مطالبات زر پر کٹوتی کی 123 تحاریک پیش کر دیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل