Loading
پاکستان سے اظہار تشکر کے لیے ایرانی صدر کل بروز منگل ایک روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔
ذرائع کے مطابق ایرانی صدر کل صبح پاکستان پہنچیں گے اور مختلف مصروفیات کے بعد شام کو واپس ایران روانہ ہو جائیں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ایرانی صدر کا یہ دورہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان حالیہ صورتحال میں پاکستان کے کردار کے تناظر میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ دورے کے دوران دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق ایران۔امریکا جنگ کے دوران پاکستان کی جانب سے ادا کیے گئے کردار اور سفارتی کوششوں پر اظہارِ تشکر کے لیے ایرانی صدر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔
ایرانی صدر کے دورے کے سلسلے میں متعلقہ حکام کی جانب سے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل