Loading
اسپین کے نوجوان فٹبال اسٹار لامین یامال فیفا ورلڈکپ 2026 میں نہ صرف اپنی شاندار کارکردگی بلکہ ایک جذباتی لمحے کے باعث بھی خبروں کی زینت بن گئے۔
18 سالہ لامین یامال نے سعودی عرب کے خلاف گروپ مرحلے کے میچ میں اسپین کی 0-4 کی بڑی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے میچ کے 10ویں منٹ میں گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو ابتدائی برتری دلائی۔
گول کرنے کے فوراً بعد لامین یامال میدان میں گھٹنوں کے بل بیٹھ گئے اور سجدۂ شکر ادا کیا۔
Lamine Yamal performs sujūd after scoring his first World Cup goal. pic.twitter.com/IfYOTymJPW
— • (@Alhamdhulillaah) June 21, 2026
ان کا یہ دل کو چھو لینے والا انداز اسٹیڈیم میں موجود شائقین کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا صارفین کی بھی توجہ کا مرکز بن گیا۔
میچ کی ویڈیوز اور تصاویر تیزی سے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہو گئیں جہاں مداحوں نے نوجوان کھلاڑی کے جذبۂ شکرگزاری اور عاجزی کو سراہا۔
کئی صارفین نے اسے ٹورنامنٹ کے یادگار لمحات میں سے ایک قرار دیا ہے۔
Lamine Yamal celebrated his first World Cup goal during #Spain’s 4-0 win over #SaudiArabia with sujood, the prostration performed in Muslim prayer#FIFAWorldCup #WorldCup2026 pic.twitter.com/Y1Z7VQCDGz
— The National (@TheNationalNews) June 22, 2026
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل