Monday, June 22, 2026
 

اسلام آباد، خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5.4 شدت کا زلزلہ

 



وفاقی دارالحکومت اور خیبر پختوںخوا کے مختلف علاقوں میں 5.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی جس کی گہرائی 215 کلو میٹر زیر زمین تھی، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔ زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، پشاو،٫ بٹگرا،٫ سوات اور ایبٹ آباد سمیت ملحقہ علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھروں سے نکل آئے۔ ریسکیو 1122 نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام الناس  کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 1122 پر فوری رابطہ کریں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل