Loading
نام نہاد وشو گرو کے دعویداربھارت عالمی منظر نامے میں اپنی ساکھ کی تباہی کے بعد مکمل طور پر تنہا ہو چکا ہے۔
نام نہاد وشو گرو کے دعویداربھارت کو سفارتی محاذ پر مسلسل دھچکوں، عالمی سطح پر تنہائی اور تزویراتی غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے۔
امریکا نے بھارت کا جنوبی ایشیا ء میں سیکیورٹی کا بیڑہ اٹھانے اور نیٹ سیکیورٹی پرووائڈر بننے کا خواب چکنا چور کر دیا۔
بھارتی جریدہ فرسٹ پوسٹ کے مطابق انڈو پیسفک سے پیسفک تک ، بھارت کی عالمی تنہائی میں اضافہ ہوتا جا رہاہے۔ بھارت کی امید کہ امریکا مضبوط اتحادی ہو گا اچانک ختم ہوتی نظرآ رہی ہے۔
واضح رہے کہ امریکا اب بھارت اور اس کی نام نہاد اسٹریٹجک پارٹنرشپ سے دور ہو رہا ہے۔ بھارت کا خیال تھاکہ چین کیخلاف ان کا امریکا کیساتھ اتحاد فطری ہے مگر حالات بالکل اس کے برعکس ہو چکے ہیں۔
امریکی عہدیدارنائب وزیر خارجہ کرسٹوفر لینڈاؤ نے کہا تھا کہ امریکہ بھارت کواس حد تک معاشی مواقع نہیں دینا چاہتا کہ مستقبل میں بھارت امریکی صنعت اورتجارت کیلئے بڑا حریف بن جائے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل