Loading
پرو ہاکی لیگ میں پاکستان اور بھارت کا میچ کل لندن میں کھیلا جائے گا، یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شیڈول ہے۔
اس میچ میں پنالٹی کارنر اسپلشٹ سفیان خان اور ٹیم کے مین اسٹرائیکر حنان شاہد کی کمی ٹیم کو بہت محسوس ہوگی۔
پاکستان اور بھارت آخری بار 14 اکتوبر 2025 کو سلطان آف جوہر کپ میں آمنے سامنے آئے تھے اور وہ میچ تین تین گولز سے برابر رہا تھا۔
حنان شاہد نے ایک اور سفیان خان نے دو گول اسکور کیے تھے تاہم فٹنس مسائل کی وجہ سے حنان شاہد اور سفیان خان موجودہ ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔
ان کی عدم موجودگی میں پاکستان کی فارورڈ لائن اور پنالٹی کارنر کے شعبے میں کمزوریاں کھل کر سامنے آئی ہیں۔
بیلجیم میں پرو لیگ کے کھیلے گئے میچز میں بیلجیم اور اسپین کے خلاف پاکستان کی حریف ٹیم پر چڑھائی اور ڈی میں حملوں میں کمی دیکھی گئی جس کی وجہ سے پنالٹی کارنر بھی زیادہ نہیں مل سکے۔
ٹیم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے حنان شاہد اور سفیان خان تیزی سے روبصحت ہورہے ہیں اور ورلڈکپ کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل