Monday, June 22, 2026
 

فیفا ورلڈ کپ میں اسپین سے شکست، سعودی مداح نے غصے میں ٹی وی توڑ دیا، ویڈیو

 



فیفا ورلڈ کپ 2026 جاری ہے جس کے دوران دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے مداح اپنے جنون کا مختلف طریقے سے اظہار کرتے رہتے ہیں۔ ایسے ہی ایک سعودی مداح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں وہ اسپین سے سعودیہ کی شکست کے بعد اپنے غصے کا اظہار کرتے دکھائی دے رہا ہے۔ Suudi Arabistan taraftarı, 4-0’lık İspanya yenilgisi sonrası televizyonu parçaladı. pic.twitter.com/qP1KI4QROY — Aykırı (@aykiri) June 22, 2026 ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سعودی شہری اپنے ہاتھ میں بلاک لے کر کھڑا ہوا ہے جبکہ اسپین کی ٹیم کے 4 گول ہیں اور سعودیہ کا صفر۔ جیسے ہی میچ ختم ہوتا ہے اور سعودیہ صفر پر ہی ہار جاتا ہے تو سعودی شہری زور سے بلاس ایل ای ڈی اسکرین پر مارتا اور بعد ازاں ٹی وی کو اٹھا کر پٹخ دیتا ہے۔ موقع پر موجود دوست و احباب اُس کی اس حرکت مر مزاح لیتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل