Loading
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے انکشاف کیا ہے کہ 16 جون کو عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکالت نامے دستخط ہونے کے بعد تیار تھے، بیرسٹر سلمان صفدر کو ٹیکسٹ میسج کے ذریعے 16 جون کو بتایا وکالت نامے تیار ہیں مگر وکیل نے جان بوجھ کر 18 جون کی سماعت سے قبل وکالت نامے حاصل نہیں کیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں وکالت ناموں پر دستخط کرا کے دینے کے کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں جواب جمع کروا دیا۔
سپرنٹنڈنٹ جیل نے کہا کہ وکالت ناموں پر دستخط سے متعلق سلمان صفدر نے عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، عدالتی حکم کے مطابق 16 جون کو وکالت نامے دستخط ہونے کے بعد تیار تھے ، سلمان صفدر کو 16 جون کو بتایا گیا وکالت نامے تیار ہیں ، سلمان صفدر کو ٹیکسٹ میسج کرکے بتایا گیا۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے اپنے جواب میں سلمان صفدر کو کیے گئے ٹیکسٹ میسج کا اسکرین شاٹ بھی ساتھ منسلک کیا اور کہا کہ بانی اور بشریٰ کے وکیل نے جان بوجھ کر 18 جون کی سماعت سے قبل وکالت نامے حاصل نہیں کیے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے وکالت ناموں پر دستخط نہ کروانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے جواب طلب کیا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل