Loading
صدر استحکام پاکستان پارٹی علیم خان نے پیپلز پارٹی کی گلگت بلتستان میں مل کر حکومت بنانے کی پیشکش قبول کرتے ہوئے ہر ممکن حمایت کی یقین دہانی کرادی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان میں استحکام پاکستان پارٹی کو مل کر حکومت بنانے کی دعوت دی۔
بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں مختلف عہدوں کے لیے علیم خان سے حمایت کے بارے میں گفتگو کی۔ عبدالعلیم خان نے بلاول بھٹو زرداری کی پیشکش قبول کرلی اور کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی پیپلز پارٹی کا ساتھ دے گی۔
صدر آئی پی پی علیم خان نے کہا کہ بلاول بھٹو سے خوشگوار اور مثبت بات چیت ہوئی، گلگت بلتستان میں وزیر اعلیٰ ، اسپیکر اور دیگر عہدوں پر انتخاب کے لیے پی پی کا ساتھ دیں گے، وزیر اعلیٰ، سپیکر اور دیگر عہدوں پر بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل