Monday, June 22, 2026
 

مخدوش حالات: قومی اسمبلی کشمیر کمیٹی نے محمود خان اچکزئی کو ملاقات کی دعوت دیدی

 



قومی اسمبلی کی کشمیر کمیٹی نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو ملاقات کی دعوت دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر رانا محمد قاسم نون نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کو خط لکھ دیا جس میں ان سے کشمیر ایشو پر قومی سطح پر مشاورت کے لیے ملاقات کی درخواست کی گئی ہے۔ خط میں کشمیر کی موجودہ صورتحال اور سفارتی حکمتِ عملی پر تبادلۂ خیال کی تجویز دی گئی۔ کشمیر کاز کو عالمی فورمز پر مؤثر انداز میں اجاگر کرنے پر مشاورت متوقع ہے۔ رانا محمد قاسم نون نے محمود خان اچکزئی سے جلد ملاقات کے لیے وقت بھی مانگ لیا۔ خط میں قومی اہمیت کے امور پر محمود خان اچکزئی کے کردار کو سراہا گیا، کشمیر کے حقِ خودارادیت کے مؤقف کو مضبوط بنانے کے لیے مشاورت کی تجویز دی گئی۔ ہیومن رائٹس کونسل آزاد جموں کشمیر کے وفد کی اچکزائی سے ملاقات دریں اثنا ہیومن رائٹس کونسل آزاد جموں کشمیر کے وفد نے محمود خان اچکزائی سے ملاقات کی، وفد اپوزیشن چمبر میں پہنچا۔ ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوئی، عوام کے مطالبات سمیت وفاقی حکومت سے کیے گئے معاہدے پر بھی بات ہوئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل