Loading
بھارتی ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے معروف کوچنگ سینٹر میں لگنے والی ہولناک آگ سے بچنے کی کوشش میں متعدد طلبا نے پہلی منزل سے چھلانگیں لگا دیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ لکھنؤ کے علی گنج علاقے میں پیش آیا جہاں ایک عمارت کی بالائی منزل پر قائم کوچنگ سینٹر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
دیکھتے ہی دیکھتے اس آگ نے پوری منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور عمارت دھویں سے بھر گئی جس کے باعث اندر پھنسے طلبا کو سانس لینے مٰں دشواری کا سامنا رہا اور ان کی حالت غیر ہوگئی۔
فائر بریگیڈ کے عملے نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا تاہم کوچنگ سینٹر جل کر خاکستر ہوگیا۔ امدادی کاموں کے دوران ملبے سے 14 سوختہ لاشیں برآمد ہوئیں جبکہ درجن سے زائد زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔
Disturbing and scary visuals from Lucknow in Uttar Pradesh where people were seen jumping from the first floor of a shop caught in a massive fire. pic.twitter.com/ofT6vlKOQW
— Piyush Rai (@Benarasiyaa) June 22, 2026
عینی شاہدین نے بتایا کہ متاثرہ عمارت تین منزلہ تھی اور آگ اوپری منزل پر لگی جو تیزی سے پھیل گئی۔ ریسکیو آپریشن کے دوران طلبا کو نکالنے کے لیے کئی کھڑکیوں کے شیشے توڑے گئے۔
مقامی آبادی نے اپنی مدد آپ کے تحت 6 سے 10 افراد کو بحفاظت باہر نکالا تاہم کئی افراد اندر پھنسے ہوئے تھے جنھیں دھواں بھرجانے کے باعث نہ نکالا جا سکا۔ ایک شخص خوف کے باعث عمارت سے کود گیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔
#WATCH | Uttar Pradesh | Firefighting and rescue operations underway at a coaching centre in Aliganj, Lucknow.
Some people are feared trapped inside the building. pic.twitter.com/OwxlMq4zjt
— ANI (@ANI) June 22, 2026
ابتدائی اطلاعات کے مطابق عمارت میں کوچنگ سینٹر کے علاوہ پالتو جانوروں کی دکان اور دیگر کاروباری مراکز بھی قائم تھے۔ حکام آگ لگنے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل