Tuesday, June 23, 2026
 

کبریٰ خان کی سارہ علی خان اور شرمیلا ٹیگور کے ساتھ خوشگوار ملاقات، ویڈیو وائرل

 



پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہی ہے جس میں انہیں بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف شخصیات سارہ علی خان اور شرمیلا ٹیگور کے ساتھ خوشگوار ماحول میں دیکھا جا سکتا ہے۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں کبریٰ خان ایک میز پر شرمیلا ٹیگور اور سارہ علی خان کے ہمراہ موجود ہیں۔ منظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شرمیلا ٹیگور میز کے دوسری جانب بیٹھی ہوئی ہیں اور وہ ایک پیالے سے چمچ کے ذریعے کچھ نکال کر محبت بھرے انداز میں کبریٰ خان کی جانب بڑھاتی ہیں۔ پاکستانی اداکارہ مسکراتے ہوئے شکریہ ادا کرتی ہیں اور پیش کی گئی چیز خوشی سے قبول کر لیتی ہیں۔         View this post on Instagram                       ویڈیو کے دوران سارہ علی خان بھی اس خوبصورت لمحے سے لطف اندوز ہوتی نظر آئیں اور انہوں نے تالیاں بجا کر اس دوستانہ ماحول کو سراہا۔ تینوں شخصیات کے درمیان خوشگوار کیمسٹری نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ ملاقات کبریٰ خان کی سالگرہ کے موقع پر ہوئی۔ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اسے بے حد پسند کر رہے ہیں اور دونوں ممالک کی فنکار شخصیات کو ایک ساتھ دیکھ کر مثبت ردِعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔ دوسری جانب کبریٰ خان ان دنوں اپنے نئے پراجیکٹس میں مصروف ہیں۔ وہ اس وقت اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’ڈاکٹر بہو‘ میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں، جبکہ اس ڈرامے کی ہدایت کاری معروف ہدایتکارہ مہرین جبار نے کی ہے۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ بھارتی اور پاکستانی فنکاروں کی ایسی خوشگوار ملاقاتیں فن اور ثقافت کے ذریعے مثبت روابط کو فروغ دیتی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل