Tuesday, June 23, 2026
 

ایرانی صدر کو کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کی جانب سے اعزازی فیلوشپ تفویض

 



وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان کو طب کے شعبے میں خدمات کے اعتراف میں کالج آف فریشنز اینڈ سرجنز آف پاکستان کی جانب سے اعزازی فیلوشپ تفویض کردی۔ وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز آف پاکستان کی جانب سے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو ان کی صحت عامہ کی خدمات، شعبہ صحت کی تعلیم، طب کی تحقیق اور محنت و لگن کے ساتھ معاشرے کی خدمات کے اعتراف میں شعبہ جراحی قلب (کارڈیک سرجری) میں اعزازی فیلو شپ تفویض کی گئی۔ ایرانی صدر کو اعزازی فیلو شپ سے نوازنے کی تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دیگر شریک تھے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ایرانی صدر کو پاکستان کی جانب سے اعزازی فیلو شپ سے پاکستان اور ایران کے مابین شعبہ طب بالخصوص پاکستان اور ایران کے میڈیکل کالجوں کے مابین شعبہ طب کی تعلیم، اداروں کی سطح پر تعلیمی تبادلوں، طبی تحقیق، فیکلٹی اور ممتحنین کے تبادلوں میں تعاون کو فروغ ملے گا۔ واضح رہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان ایک روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے تو وزیراعظم شہباز شریف، صدر مملکت آصف علی زرداری اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے استقبال کیا، بعد ازاں انہیں گارڈ آف آنر دیا گیا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی ملاقات کی جہاں خطے میں امن و اسٹحکام کے لیے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل