Tuesday, June 23, 2026
 

سندھ اسمبلی بجٹ اجلاس، شرجیل میمن کی امامت میں نماز ادائیگی

 



سندھ اسمبلی میں جاری طویل بجٹ اجلاس کے دوران اراکین نے باجماعت مغرب کی نماز ادا کی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ اسمبلی میں جاری طویل بجٹ اجلاس کے دوران اذان مغرب کے بعد اراکین اپنی نشستوں سے نماز ادائیگی کیلیے اٹھے۔ اراکین ایوان میں نماز کیلیے مخصوص جگہ (مسجد) گئے اور وہاں پر سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی امامت میں نماز مغرب ادا کی۔ نماز ادا کرنے والوں میں صوبائی وزرا اور اراکین شامل تھے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل