Loading
ایران اور امریکا کے درمیان 60 روزہ امن معاہدے کے بعد پاکستان میں ایرانی کرنسی کی طلب میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امن معاہدے کے بعد پاکستان میں شہریوں نے پانچ روز کے اندر 3 کھرب روپے مالیت کے ایرانی ریال خریدے جبکہ طلب بڑھنے کی وجہ سے اوپن کرنسی مارکیٹ میں ایرانی کرنسی کی قدر میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اس بات کی تصدیق ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان نے کی اور بتایا کہ گزشتہ پانچ روز کے دوران متوسط طبقے کی جانب سے ایرانی ریال کی خریداری میں بہت زیادہ اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے 2 ہزار روپے میں ایک کروڑ ایرانی ریال ملتے تھے جبکہ اب چار ہزار روپے میں ایک کروڑ ریال مل رہے ہیں۔ ملک بوستان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ لائسنس یافتہ منی چینجر سے ریال خریدیں تاکہ کوئی دھوکا نہ ہو۔
انہوں نے بتایا کہ ایران، امریکا معاہدے پر دستخط کے بعد خریداری میں اضافہ ہوا۔ ملک بوستان نے کہا کہ ایک ماہ میں کوئی بھی شخص 2 لاکھ 75 ہزار ایرانی ریال خرید سکتا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل