Monday, June 22, 2026
 

ایران کے ساتھ ایک کامیاب معاہدے کی بنیاد رکھ دی ہے، امریکی نائب صدر

 



امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ اسرائیل کی سلامتی کے ساتھ ساتھ لبنان کا تحفظ بھی ممکن ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قطر اور پاکستان کی ثالثی نے پورے معاملات میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں کافی اہم معاملات میں نمایاں اور مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔ تکینیکی ٹیمیں مخلتف امور پر کام کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایران کے ساتھ ایک کامیاب معاہدے کی بنیاد رکھ دی ہے۔ ایران کے ساتھ تکنیکی مذاکرات کیلئے بنیادی طریقہ کار طے کرلیا گیا ہے جو آئندہ ہفتوں تک جاری رہیں گے۔ ٹرمپ کے دھمکی آمیز بیانات کے حوالے سے جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے بیان محض ایرانی میڈٰیا پر دھمکیوں کا ردعمل تھے۔ ہم پورے خطے میں جنگ بندی کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تنازع اب جنگ بندی کے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے، ہمیں حتمی معاہدے تک پہنچنے کی امید ہے جبکہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھول دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل کے لائحہ عمل کیلئے مضبوط بنیاد فراہم کردی گئی ہے۔ تاہم لبنان کے معاملے پر ابھی کام جاری ہے۔ کل اسرائیلی حکام کے ساتھ مسلسل رابطوں میں رہے ہیں۔ اسرائیل کی سلامتی کے ساتھ لبنان کا بھی تحفظ ممکن ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل