Monday, June 22, 2026
 

بنگلا دیش ملٹری اکیڈمی میں پاسنگ آوٹ کی تقریب، کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی کی شرکت 

 



بنگلا دیش ملٹری اکیڈمی میں پاسنگ آوٹ کی شاندار تقریب منعقد ہوئی جس میں کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی نے خصوصی شرکت کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاسنگ آؤٹ پریڈ میں دیگر ممالک کے سینئر عسکری حکام نے بھی شرکت کی۔ کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی کا کہنا تھا کہ نوجوان کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں شرکت میرے لیے انتہائی خوشی کا باعث ہے۔  انہوں نے کہا کہ پاکستان اوربنگلہ دیش ہمیشہ بھائی چارے، دوستی اور باہمی احترام کے رشتے میں جڑے رہیں گے، بنگلہ دیش بہت خوبصورت ملک ہے اورمجھے یہاں جس خلوص اوراپنائیت کا احساس ہوا اسے الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس محنت اورلگن سے جدید ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کریں کیونکہ مستقبل میں کامیابی  علم اورتکنیکی برتری پر منحصرہے۔  کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں شرکت پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دفاعی تعاون، باہمی اعتماد، پیشہ ورانہ روابط اور مضبوط دوطرفہ تعلقات کی مظہر ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل