Loading
ضلع خیبر میں ایک گھر پر چھاپے کے دوران گھریلو تشدد کا نشانہ بننے والی فرانسیسی خاتون سلوی یاسمینہ کو بازیاب کروا لیا گیا۔
سی سی پی او میاں سعید کے مطابق غیر ملکی خاتون کو گھریلو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا تھا، متاثرہ خاتون نے ایک پاکستانی شہری سے شادی کی تھی اور 2014 سے باڑہ میں مقیم تھیں۔
سی سی پی او نے بتایا کہ خاتون کے مطابق انہیں اپنے شوہر کی جانب سے بدسلوکی کا سامنا تھا جبکہ خاتون کو گھر سے باہر جانے کی اجازت بھی نہیں دی جاتی تھی۔
پولیس افسر کے مطابق خاتون کو چار بچوں سمیت ویمن پولیس اسٹیشن پشاور منتقل کر دیا ہے، فرانسیسی خاتون نے خواہش ظاہر کی ہے کہ وہ واپس فرانس جانا چاہتی ہیں، جس پر فارن آفس کی وساطت سے فرانسیسی ایمبیسی کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔
سی سی پی او کے مطابق واقعے سے متعلق متاثرہ خاتون کے شوہر کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا، واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل