Loading
آسٹریلیا نے بنگلادیش کو تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی۔
تاہم اس سیریز میں کارکردگی سے زیادہ سیریز جیتنے کے بعد آسٹریلوی کھلاڑیوں کا منفرد جشن شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
شیرِ بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹرافی وصول کرنے کے بعد ٹم ڈیوڈ ایک چمکدار سبز رنگ کی موٹر سائیکل پر سوار ہو گئے اور ساتھی کھلاڑی میٹ رینشا کو پیچھے بٹھا کر میدان کا چکر لگایا۔
دونوں کھلاڑیوں کے اس دلچسپ انداز نے اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کو خوب محظوظ کیا۔
Australian players after beating Bangladesh in T20 series in Bangladesh. #banvaus pic.twitter.com/wGTgaUiN6R
— Nibraz Ramzan (@nibraz88cricket) June 21, 2026
ٹم ڈیوڈ پہلے بھی اپنی منفرد اور بے ساختہ جشن منانے کی عادت کے باعث مشہور رہے ہیں۔
انڈین پریمیئر لیگ میں رائل چیلنجرز بنگلورو کی نمائندگی کے دوران بھی ان کے دلچسپ جشن خاصی توجہ حاصل کر چکے ہیں۔
آسٹریلیا نے پوری سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلادیش کو ہر شعبے میں مات دی اور کلین سوئپ مکمل کیا جبکہ ٹم ڈیوڈ کا موٹر سائیکل جشن سیریز کا یادگار لمحہ بن گیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل