Monday, June 22, 2026
 

فیفا ورلڈکپ: پیراگوئے کو فتح دلوانے والے کھلاڑی پر ریفری کی گھڑی چوری کرنے کا الزام؟

 



پیراگوئے کو ترکی کے خلاف میچ میں فتح دلوانے والے مڈفیلڈر میٹیاس گالارزا پر ریفری کی گھڑی چوری کرنے کا الزام لگ گیا۔ تفصیلات کے مطابق میٹیاس گالارزا نے جہاں اپنی ٹیم کو کمابی دلائی، وہیں وہ ایک عجیب و دلچسپ حرکت کے باعث بھی سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے پہلے ہاف کے اختتام سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان تلخ کلامی اور دھکم پیل شروع ہوگئی جسے روکنے کی کوشش میں ریفری ایوان بارٹن کی کلائی سے گھڑی گر گئی۔ اسی دوران 24 سالہ گالارزا کی نظر گھڑی پر پڑی اور انہوں نے اسے اٹھا کر فوری طور پر ریفری کو واپس دینے کے بجائے اپنی کلائی پر باندھ لیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ چند لمحوں تک گھڑی کے بٹن بھی چیک کرتے رہے جبکہ ریفری اس تمام صورتحال سے بے خبر رہے۔ ???????????????? This might be the most unhinged moment of the World Cup so far. Matías Galarza scores the winning goal for Paraguay… then immediately finds the referee’s lost watch, puts it on, and starts playing with it like it’s a new accessory. He gave it back a few minutes later.… — Mario Nawfal (@MarioNawfal) June 21, 2026 بعد ازاں جب ہنگامہ ختم ہوا تو گالارزا نے گھڑی واپس کردی، تاہم سوشل میڈیا صارفین ان پر گھڑی چوری کرنے کا الزام عائد کرنے لگے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل