Loading
سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
حلف برداری کی پروقار تقریب سپریم کورٹ رجسٹری کراچی میں منعقد ہوئی، جہاں جسٹس محمد شفیع صدیقی نے ان سے حلف لیا۔
اس حوالے سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق حلف برداری کی تقریب میں وفاقی آئینی عدالت اور سپریم کورٹ کے ججز نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران عدالتی شخصیات اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی بیرون ملک موجودگی کے باعث جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے فرائض انجام دیں گے۔ وہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی واپسی تک یہ ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی 24 سے 26 جون تک روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل لیگل فورم میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل