Monday, June 22, 2026
 

فتنۃ الہندوستان سے منسلک دہشت گردوں کے سہولت کار کو 14 سال قید کی سزا

 



انسداد دہشتگردی عدالت نے کالعدم تنظیموں بی ایل اے اور بی ایل ایف کے سہولت کار ساجد احمد کو 14 سال قید کی سزاسنا دی۔ سیکیورٹی فورسز نے پنجگور میں کارروائی کرکے دہشت گرد سہولت کار ساجد احمد کو اسلحہ اور دھماکا خیز مواد سمیت گرفتار کیا تھا۔ ساجد احمد فتنۃ الہندوستان کی پراکسی بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ذریعے طلبہ کو کالعدم تنظیموں میں بھرتی کرنے اور اکسانے میں ملوث رہا۔ ساجد احمد کے بھارتی اسپانسرڈ نیٹ ورکس سے روابط بھی سامنے آئے، خودکش حملے کے لیے گاڑی تیار کرنے کا ٹاسک بھی دیا گیا تھا۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت تربت نے جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید اور بلوچستان آرمز ایکٹ کے تحت مزید 7 سال سزا سنا دی۔ عدالتی فیصلے نے بھارتی پراکسی بی وائی سی اور کالعدم مسلح تنظیموں کے گٹھ جوڑ سے متعلق نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل