Tuesday, June 23, 2026
 

ایرانی فٹبال ٹیم کا ڈریسنگ روم میں امریکا کیلیے ہاتھ سے لکھا ہوا پیغام سامنے آگیا

 



بیلجیئم سے ڈرا میچ کے بعد ایرانی فٹبال ٹیم کا لاس اینجلس میں ڈریسنگ روم کے اندر ہاتھ سے لکھا ہوا پیغام سامنے آگیا۔  اس میں لاس اینجلس کی مہمان نوازی پر شکریہ اداکرتے ہوئے کہا گیا کہ ٹیم فخر اور وقار کے ساتھ یہاں سے رخصت ہو رہی ہے، ہزاروں سال قدیم فارس سے لے کر آج کے مہذب ایران تک ہمارے ملک کی روح زندہ اور ثابت قدم ہے، لاس اینجلس، آپ کی مہمان نوازی کا شکریہ، ہم فخر کے ساتھ یہاں آئے، عزت کے ساتھ مقابلہ کیا اور وقار کے ساتھ واپس جا رہے ہیں۔ پیغام میں ان ایرانی شائقین کا بھی شکریہ ادا کیا گیا جنھوں نے دونوں میچز میں ٹیم کی بھرپور حمایت کی، تمام اقوام کے درمیان امن، احترام اور دوستی کی دعا بھی کی گئی۔ یاد رہے کہ گروپ جی میں ایران کے اب تک دونوں میچ امریکا کے لاس اینجلس میں کھیلے گئے ، ٹیم میچز کے درمیان اپنے میکسیکو میں قائم بیس کیمپ واپس جاتی رہی، امریکی پابندیوں کے تحت وفد کے بعض عہدیداروں اور معاون عملے کے ارکان کو امریکا میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل