Tuesday, June 23, 2026
 

فیفا ورلڈکپ: ایک دہائی قبل ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے میسی نے تاریخ رقم کردی

 



ایک دہائی قبل 2016 میں لیونل میسی نے کوپا امریکا فائنل میں شکست کے بعد بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔ اس وقت ارجنٹائن مسلسل بڑی ناکامیوں کا شکار تھا اور میسی شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے قومی ٹیم چھوڑنے کا فیصلہ کر بیٹھے تھے۔ تاہم بعد ازاں اپنے فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے انہوں نے واپسی کی اور یہی فیصلہ ان کے کیریئر کا سب سے یادگار موڑ ثابت ہوا۔ اب اپنی 39ویں سالگرہ سے محض دو روز قبل میسی نے آسٹریا کے خلاف ورلڈکپ میچ میں دو گول اسکور کرکے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا۔ ارجنٹائن کی 0-2 سے کامیابی میں دونوں گول میسی نے کیے اور وہ ورلڈ کپ کی تاریخ کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔ میچ کے آغاز میں وہ پنالٹی ضائع کر بیٹھے تھے لیکن بعد میں شاندار واپسی کرتے ہوئے ایک خوبصورت گول اسکور کیا اور پھر اضافی وقت میں دوسرا گول کرکے اپنا مجموعی ورلڈ کپ اسکور 18 تک پہنچا دیا۔ ???? WATCH: Lionel Messi scores and becomes the highest goalscorer in FIFA World Cup history. ???? ???? A historic moment for Argentina. ???????? pic.twitter.com/Z2DiVZonuJ — World Cup 2026 (@WorldCupMedia_) June 22, 2026 اس کارنامے کے ساتھ انہوں نے جرمنی کے سابق اسٹرائیکر میروسلاو کلوزے کا ریکارڈ توڑ دیا۔ Lionel Messi has broken the record for all-time goals at the #FIFAWorldCup ???? pic.twitter.com/JqUCGxomAF — FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) June 22, 2026 میسی اب تک ورلڈکپ کے 28 میچز میں 18 گول کر چکے ہیں جبکہ رواں ٹورنامنٹ میں ارجنٹائن کے تمام پانچ گول انہی کے نام ہیں۔ El segundo de messi es un gol estratosférico, no por lo que es, por lo que representa. Ganando 1-0, minuto 95, 39 años, a la contra, corriendo 40 metros, hace un pase brutal a un compañero, este lo falla, messi la recibe, regatea y falla, en vez de quejarse se tira como un loco… pic.twitter.com/aUXb2cv8K9 — Ivan Abad (@NetMentorTW) June 22, 2026 مزید یہ کہ وہ مسلسل چھ ورلڈ کپ میچوں میں گول کرنے والے دنیا کے صرف تیسرے فٹبالر بن گئے ہیں۔ ماہرین اور سابق کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ میسی کی فٹبال ذہانت، فٹنس اور کھیل پر گرفت آج بھی غیرمعمولی ہے۔ 2022 میں ارجنٹائن کو عالمی چیمپئن بنانے کے بعد بھی وہ مسلسل نئی تاریخیں رقم کر رہے ہیں جس کے بعد انہیں فٹبال کی تاریخ کا عظیم ترین کھلاڑی قرار دینے کی بحث مزید زور پکڑ گئی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل