Loading
مودی کی مجرمانہ خاموشی کے باعث منی پور میں جاری بدترین نسلی فسادات 1990 کی دہائی جیسی خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
ہمسایہ ممالک کے اندرونی معاملات پر پروپیگنڈا کرنے والا بھارتی میڈیا منی پور کی تباہی پر مکمل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔
بھارتی جریدہ ہندوستان ٹائمز کے مطابق مودی کی نااہلی کے باعث یوکھرل میں قبائلی تنازعہ 50 گھروں کی تباہی اور 20 ہلاکتوں کا سبب بن گیا۔
پروفیسر اجائیلیو نیومائی کے مطابق مودی حکومت کی غفلت سے اٹھنے والا تنازع نوے کی دہائی کی خانہ جنگی سے زیادہ تباہ کن ہے۔
منی پور کے قبائلی رہنماؤں نے مودی کے انتہا پسند ہندوتوا نظام پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے الگ انتظامیہ کا حتمی اعلان کر دیا۔
منی پور کے معروف صحافی دھیرین سادوکپم کے مطابق مودی کی سرپرستی میں انتہا پسند عناصر منی پور کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ چیئرمین ہل ایریا کمیٹی ، جنرل سیکرٹری تھادو اِنپی منی پور سمیت دیگر مقامی رہنماؤں نے حکومتی پالیسیوں سے شدید مایوسی کا اظہار کیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل