Tuesday, June 23, 2026
 

حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں عام تعطیلات کا اعلان کر دیا

 



حکومت بلوچستان نے عاشورہ محرم الحرام کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق 9 اور 10 محرم الحرام کے موقع پر تمام سرکاری دفاتر اور صوبائی ادارے بند رہیں گے۔ تعطیلات کا اعلان محرم الحرام کے مذہبی احترام اور عوامی سہولت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے عاشورہ کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔ کیبنٹ ڈویژن نے تعطیلات کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق 25 اور 26 جون کو عام تعطیل ہوگی۔ قبل ازیں، وفاقی دارالحکومت میں عاشورہ کے موقع پر ڈبل سواری پر پابندی بھی عائد کی گئی ہے تاہم موبائل سنگلز بحال رہیں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل