Loading
لال چوک سری نگر سے تعلق رکھنے والے ایک کشمیری شہری نے اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستان کی عسکری قیادت کے لیے نیک تمناؤں اور حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان کی عسکری قیادت نے اہم کردار ادا کیا، جس پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
شہری نے اپنے بیان میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور الزام عائد کیا کہ یہ تنظیم بھارتی ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بیرونی طاقتوں کے مفادات کے لیے سرگرم عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں یقین ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز کا ساتھ دیتے رہیں گے۔
مبصرین کے مطابق یہ بیان خطے میں امن و استحکام اور مختلف سیاسی و سماجی گروہوں کے کردار سے متعلق جاری بحث کا حصہ ہے۔
مقبوضہ جموں وکشمیر کے شہری کا پاکستان کی عسکری قیادت سے والہانہ محبت کااظہار.مقبوضہ جموں وکشمیر کے شہری کی کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کیخلاف سخت ایکشن لینےکی اپیل
سری نگر کے لال چوک سےکشمیری شہری کاویڈیو پیغام .امریکا، ایران امن معاہدے کے پس پردہ پاکستان کی عسکری قیادت کا… pic.twitter.com/dsfaAYnEyY
— PTV News (@PTVNewsOfficial) June 23, 2026
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل