Loading
باجوڑ کی تحصیل اتمان خیل کے علاقے بانڈگئی میں ہیضہ کی وبا پھوٹ پڑی، جہاں ایک ہی گھر کے 10 افراد شدید متاثر ہوئے جبکہ 2 بچیاں جاں بحق ہو گئیں۔
المناک واقعے میں جاں بحق بچیوں کی شناخت 9 سالہ علیشہ بی بی اور 4 سالہ پاکیزہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق متاثرہ خاندان کا تعلق لوئر دیر سے ہے۔ دیگر متاثرین کو طبی امداد کے لیے تیمرگرہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دریں اثنا محکمہ صحت نے تحصیل اتمان خیل کے علاقے بانڈگئی میں مشتبہ ہیضہ اور شدید اسہال کے کیسز رپورٹ ہونے پر فوری کارروائی شروع کر دی ہے۔ اس سلسلے میں ڈی سی باجوڑ اور ڈی ایچ او کی ہدایت پر محکمہ صحت کی آؤٹ بریک رسپانس ٹیم نے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔
ٹیم نے دورے کے دوران پانی کے نمونے حاصل کرلیے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کو ضروری ادویات، او آر ایس اور دیگر طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
محکمہ صحت باجوڑ کے حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال کی مسلسل نگرانی اور عوام کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ علاوہ ازیں حکام نے وبا پر قابو پانے کے لیے ہنگامی اقدامات کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل