Thursday, June 25, 2026
 

افغان طالبان رجیم کی جانب سے فتنہ الخوارج کی پشت پناہی کا عالمی اعتراف

 



افغان طالبان رجیم کی جانب سے فتنہ الخوارج کی پشت پناہی کا عالمی اعتراف سامنے آگیا۔ پاکستان کے خلاف دہشت گردی میں فتنہ الخوارج کو افغان طالبان رجیم کی سرپرستی حاصل ہے، افغانستان میں برطانیہ کے خصوصی نمائندے رچرڈ لنڈسے نے افغان ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ فتنہ الخوارج ایک دہشت گرد گروہ ہے اوراسےافغانستان سے حمایت مل رہی ہے۔ رچرڈ لنڈ سے نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے قبائلی سرحدی علاقے میں بہت سے خاندانی روابط اور حمایت بھی موجود ہے،  کابل اورقندھارمیں طالبان رجیم کے حکام کو فتنہ الخوارج کے خلاف فیصلہ  کن اقدامات کی ضرورت ہے، فتنہ الخوارج کی سپورٹ سے متعلق سوال افغان طالبان سے پوچھنا چاہیے۔  افغانستان میں فتنہ الخوارج کیلئے تربیتی کیمپس موجود ہیں، ہتھیاراستعمال ہو رہے ہیں اورمالی مدد فراہم کی جارہی ہے، پاکستان میں سیکیورٹی آپریشنزسے بچنے والےدہشتگردوں کے لیے افغانستان محفوظ پناہ گاہ بنا ہوا ہے۔ رچرڈلنڈ سے نے کہا کہ فتنہ الخوارج کی جانب سے خطے میں عدم استحکام کے باعث پاکستان کی طرف سے فوجی ردعمل سامنے آرہا ہے۔ دفاعی تجزیہ کار وں کے مطابق افغانستان میں دہشتگرد گروہوں کی موجودگی اوران کے نیٹ ورکس خطے کی مجموعی سیکیورٹی  کیلئے مسلسل خطرہ  بن چکے ہیں، دہشت گردوں کی مالی معاونت، تربیت اوراسلحے کی فراہمی کا نتیجہ آپریشن غضب للحق کی صورت میں سامنے آتا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل