Thursday, June 25, 2026
 

کیتن اگروال قتل کیس میں ہولناک انکشافات، منگیتر اداکارہ اور آشنا نے کئی بار قتل کی سازش کی

 



بھارت میں 26 سالہ کاروباری شخصیت کیتن اگروال کے قتل کیس نے نئی تفصیلات سامنے آنے کے بعد مزید سنسنی خیز رخ اختیار کر لیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا دعویٰ ہے کہ کیتن کی منگیتر 22 سالہ سیا گوئل اور اس کے عاشق چیتن چودھری نے مبینہ طور پر قتل کی باقاعدہ منصوبہ بندی کی تھی۔ پونے رورل پولیس کا کہنا ہے کہ سیا اور چیتن نے کیتن کو قتل کرنے کی کم از کم تین مرتبہ ناکام کوشش کی۔ ایک موقع پر سیا نے مبینہ طور پر کیتن کو دھکا دیا، تاہم وہ بچ گیا۔ بعد ازاں سیا نے یہ کہہ کر معاملہ سنبھال لیا کہ وہ سانپ دیکھ کر گھبرا گئی تھی اور اسے بچانے کی کوشش کر رہی تھی۔ پولیس کے مطابق 18 جون کو لوہ گڑھ قلعے کے قریب ایک ویران مقام پر منصوبے کے تحت چیتن چودھری پہلے سے موجود تھا۔ تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ سیا نے طے شدہ اشاروں کے ذریعے چیتن کو مناسب وقت کا اشارہ دیا، جس کے بعد مبینہ طور پر اس نے کیتن کو کھائی میں دھکا دے دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔         View this post on Instagram                       مزید تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ سیا نے مبینہ طور پر کیتن کا پاسپورٹ چھپا دیا تھا تاکہ ان کا بالی میں ہونے والا پری ویڈنگ فوٹو شوٹ منسوخ ہو جائے اور وہ قتل کی منصوبہ بندی کو کامیاب بنا سکے۔ سوشل میڈیا پر اس واقعے نے تہلکہ مچا دیا ہے اور بھارتی شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد بھی اس پر بھرپور ردعمل دے رہے ہیں۔          View this post on Instagram                       یاد رہے کہ کیتن اگروال اور سیا کی منگنی فروری 2026 میں ہوئی تھی اور ان کی شادی نومبر 2026 میں طے تھی جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری تھیں تاہم بتایا جارہا ہے کہ سیا گوئل کیتن سے شادی نہیں کرنا چاہتی تھی اور وہ مبینہ طور پر نامعلوم وجوہات کی بنا پر اپنے منگیتر کو دھوکا دے رہی تھی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل