Thursday, June 25, 2026
 

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائی، انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

 



وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) امیگریشن نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر جعلی ویزا اور انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے قطر جانے والے دو مسافروں کو دوران امیگریشن کلیئرنس مشکوک قرار دیتے ہوئے سیکنڈری پروفائلنگ کے لیے ریفر کردیا۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ایف آئی اے امیگریشن کی جانب سے نیواسلام آباد ایئرپورٹ پر تفصیلی جانچ کے دوران ایک مسافر کے پاسپورٹ پر لگا جنوبی افریقہ کا ویزا مشکوک  اور جعلی پایا گیا اور مزید تفتیش میں دونوں مسافروں کے موبائل فونز سے معلوم ہوا کہ وہ ایک ہی پی این آر پر سفر کر رہے تھے۔ بیان میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ چیٹ سے فرانس کے غیرقانونی سفر کی منصوبہ بندی اور انسانی اسمگلروں سے مبینہ روابط کے شواہد بھی سامنے آئے۔ مزید بتایا گیا کہ موبائل فون سے مختلف پاسپورٹس اور سفری ٹکٹوں کی تصاویر بھی برآمد ہوئیں، جو انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک سے تعلق کی نشان دہی کرتی ہیں۔ حکام نے بتایا کہ ایف آئی اے نے دونوں مسافروں کو آف لوڈ کرتے ہوئے مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل