Loading
محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے کراچی کے موسم کے حوالے سے پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اتوار تک مطلع جذوی ابرآلود رہ سکتا ہے جبکہ اس دوران صبح اور رات کے وقت بوندا باندی، پھوار ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو روز ہوا میں نمی کا تناسب بڑھے گا جس کی وجہ سے صبح اور شام کے وقت موسم مرطوب بھی ہوسکتا ہے جبکہ 3 روز کے دوران سمندری ہوائیں مکمل طور پر فعال ہوں گی تو گرمی کی شدت کم ہوگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہواؤں کی رفتار میں گزشتہ 3 روز کے مقابلے میں قدرے کمی رہ سکتی ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 تا 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔
اس کے علاوہ دیہی سندھ کے اکثراضلاع میں موسم گرم وخشک رہنے کاامکان ہے جبکہ بدین اور ٹھٹھ سمیت قرب وجوار کے ساحلی مقامات پر بھی بونداباندی،پھوار ہونے کی توقع ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل