Friday, June 26, 2026
 

سرجانی ٹاؤن میں تشدد سے 12 سالہ بچہ جاں بحق، والد اور چچا کیخلاف مقدمہ درج

 



سرجانی ٹاؤن پولیس نے تشدد سے نوعمر لڑکے کی ہلاکت کا مقدمہ مقتول کے نانا کی مدعیت میں ملزم باپ اور چچا کے خلاف درج کرلیا جبکہ دونوں ملزمان پہلے ہی حراست میں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے لیاری تیسر ٹاؤن سیکٹر 36 بی میں 12 سالہ حیدر علی نامی نوعمر لڑکا تشدد کے باعث جاں بحق ہوا تھا جس کے قتل کے الزام میں پولیس نے مقتول کے والد اظہر اور اس کے چچا سلطان کو واقعے کے فوری بعد ہی گرفتار کرلیا تھا۔ سرجانی ٹاؤن پولیس نے حیدر علی کے قتل کا مقدمہ نمبر 641 سال 2026 بجرم دفعہ 302 چونتیس کے تحت اس کے نانا یعقوب کی مدعیت میں درج کرلیا۔ مدعی مقدمہ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ سرجانی ٹاؤن یوسف گوٹھ کچی آبادی کا رہائشی اور گلشن معمار میں کام کرتا ہوں 25 جون کی صبح جب وہ کام پر تھا میرے بیٹے ذوالفقار نے مجھے بذریعہ فون اطلاع دی کہ بہن سمیرین کے بیٹے حیدر علی کو اس کے والد اظہر نے اپنے بھائی سلطان کے ساتھ ملکر کر تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس اطلاع پر میں فوری طور پر تھانے آیا تو میرا بیٹا ذوالفقار تھانے میں موجود تھا اور معلومات کرنے پر پتہ چلا کہ میرے نواسے حیدر علی جس کی والدہ سمبرین کو اس کے شوہر نے طلاق دیدی تھی جس کے بعد دونوں ماں اور بیٹے ہمارے پاس رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ سال 2019 میں بیٹی کی شادی ملتان میں کر دی تھی جبکہ حیدر علی میرے پاس ہی رہے رہا تھا اور تقریباً ایک سال قبل اس کے والد اظہر  نے ہم سے اپنا بیٹا حیدر علی لے لیا اور اس وقت سے میرا نواسہ اس کے ساتھ سرجانی تیسر ٹاؤن لیاری میں رہے رہا تھا۔ نانا کے مطابق حیدر علی کو اس کے والد اظہر نے اپنے بھائی سلطان کے ساتھ ملکر کر تشدد کر کے قتل کر دیا مزید پتہ چلا کہ تاروں سے مار کر اور باندھ کر تشدد سے قتل کر دیا۔ مدعی کے مطابق مجھ پتہ چلا ہے کہ دونوں نامزد افراد پولیس کی حراست میں ہیں اب میں رپورٹ کرتا ہوں نامزد افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل