Saturday, June 27, 2026
 

فیفا ورلڈکپ: کیپ وردے نے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بناکر تاریخ رقم کردی

 



کیپ وردے نے فیفا ورلڈ کپ میں اپنی پہلی ہی شرکت کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاریخ رقم کر دی۔ گروپ ایچ کے اپنے آخری میچ میں سعودی عرب کے خلاف بغیر کسی گول کے برابر رہنے کے باوجود کیپ وردے نے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ کیپ وردے نے گروپ مرحلے کا اختتام تین پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر کیا۔ اس کامیابی کے ساتھ اس نے دو مرتبہ کی عالمی چیمپیئن یوراگوئے اور 2034 ورلڈکپ کے میزبان سعودی عرب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ میچ کے دوران کیپ وردے نے جارحانہ کھیل پیش کیا تاہم سعودی عرب کے مظبوط دفاع نے تمام مواقع ناکام بنا دیے۔ تاہم سعودی ٹیم اگلے مرحلے تک رسائی حاصل نہ کر سکی۔ کیپ وردے اب 3 جولائی کو میامی اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپیئن ارجنٹینا کے خلاف پری کوارٹر فائنل میں میدان میں اترے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل