Saturday, June 27, 2026
 

حکومت نے جہازوں کے جیٹ فیول کی قیمت میں کمی کردی

 



حکومت نے کمرشل طیاروں کے جیٹ فیول  کی قیمت میں فی لیٹر 7 روپے 15 پیسے کمی کر دی ہے۔ حکومت کی جانب سے کمرشل طیاروں کے جیٹ فیول کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 231 روپے 72 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران جیٹ فیول کی قیمت میں تیسری بار کمی کی جا رہی ہے اور کمرشل طیاروں کے ایندھن کی قیمت کم ہونے سے ائیرلائنز کے اضافی اخراجات میں بچت ہوگی۔ واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ جنگ سےقبل جیٹ فیول کی قیمت 188 روپے فی لیٹر تھی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل