Loading
امریکا سے جنگ بندی معاہدے طے پانے کے بعد ایران نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ فضائی سفر کو یکم جولائی سے بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اعلان ایران کی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے سربراہ ماجد اخوان نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
انھوں نے مزید بتایا کہ ایران اور امارات کے وزارت ہوا بازی کے حکام نے تمام ضروری تکنیکی اور انتظامی اجازت نامے جاری کر دیے اور پروازوں کی بحالی کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہوگئیں۔
ایرانی سول ایوی ایشن کے سربراہ نے مزید کہا کہ ابتدائی مرحلے میں صرف ایرانی ایئرلائنز تہران اور دبئی کے درمیان پروازیں آپریٹ کریں گی۔ بعد ازاں ضروری انتظامات مکمل ہونے پر اماراتی اور دیگر بین الاقوامی ایئرلائنز کو بھی اس روٹ پر پروازوں کی اجازت دی جائے گی۔
ایرانی حکام کے مطابق دیگر بین الاقوامی فضائی راستوں کی بحالی پر بھی غور جاری ہے تاہم ان کے بارے میں حتمی فیصلہ ملکی سلامتی اور متعلقہ حکومتی اداروں کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔
دوسری جانب دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور دبئی ایئرپورٹس نے بھی مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی پروازوں کی تازہ صورتحال متعلقہ ایئرلائن سے ضرور چیک کریں۔
بیان میں یہ امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ خطے کی سیکیورٹی صورتحال کے باعث بعض بین الاقوامی روٹس کے شیڈول میں اب بھی تبدیلیاں ممکن ہیں۔
واضح رہے کہ حالیہ امریکا اسرائیل سے جنگ کے بعد ایران نے حفاظتی خدشات کے باعث اپنی فضائی حدود کے بڑے حصے اور کئی بین الاقوامی پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی تھیں جنھیں اب جنگ بندی کے بعد مرحلہ وار بحال کیا جا رہا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل