Wednesday, July 01, 2026
 

گوادر کی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

 



الیکشن کمیشن نے گوادر میونسپل کمیٹی اور متعلقہ یونین کونسلوں کی خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق گوادر میونسپل کمیٹی کے وارڈ نمبر 20 اور 21، یونین کونسل نمبر 3 کے وارڈ نمبر 4 اور یونین کونسل نمبر 10 کے وارڈ نمبر 5 پر انتخابات کے لیے امیدوار یکم جولائی سے 3 جولائی 2026 تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا سکیں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 6 سے 8 جولائی تک کی جائے گی، جبکہ امیدوار 18 جولائی 2026 تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے سکیں گے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ان نشستوں پر پولنگ 9 اگست 2026 کو ہوگی۔ امیدوار اپنے کاغذاتِ نامزدگی 3 جولائی تک روزانہ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ریٹرننگ افسر، گوادر کے دفتر میں جمع کروا سکتے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل