Friday, July 03, 2026
 

سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ

 



عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج بھی بڑا اضافہ ہوا ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 122 ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 185ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے سبب مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 12200روپے کے اضافے سے 4لاکھ 40ہزار 936روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح، فی دس گرام سونے کی قیمت 10459روپے بڑھ کر 3لاکھ 78ہزار 031روپے کی سطح پر آگئی۔ سونے کے ساتھ ساتھ، فی تولہ چاندی کی قیمت 319 روپے کے اضافے سے 6ہزار 764 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 274روپے کے اضافے سے 5ہزار 799روپے کی سطح پر آگئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل