Friday, July 03, 2026
 

پنجاب بھر میں بارش برسانے والا مون سسٹم کب داخل ہوگا؟ پیشگوئی کر دی گئی

 



لاہور سمیت پنجاب بھر میں مون سون کا کمزور سسٹم موجود ہے جس کے سبب لاہور شہر میں دوپہر کے وقت کہیں کہیں بادل آنے کے باعث ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب بھر میں مون سون بارشیں برسانے والا نیا سسٹم 7 جولائی کو پاکستان میں داخل ہوگا جس سے بارشوں کا امکان ہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران کہیں کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل